روسی ریجن ریازن کی فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد ہلاک

دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہو ا،حکام

اتوار 17 اگست 2025 14:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) روس کی ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں کی ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق واقے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ دھماکا فیکٹری میں ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہو ا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ دھماکا گن پاوڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :