ویسٹ انڈیز کے شمال میں طوفان ایرن کیٹگری فائیو میں تبدیل

ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں،محکمہ موسمیات

اتوار 17 اگست 2025 14:45

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)ویسٹ انڈیز کے شمال میں موجود سمندری طوفان ایرن انتہائی شدت اختیار کرگیا ہے اوراب یہ کیٹگری فائیو کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان میں 240 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو کسی بھی وقت مزید خطرناک رخ اختیارکرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کا موجودہ رخ شمال کی طرف ہے اوراس وقت امریکی ریاست فلوریڈا کو براہِ راست خطرہ لاحق نہیں تاہم ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ طوفان کا مرکز جزائرسے کچھ فاصلے پرہے لیکن اس کے اثرات دوردراز علاقوں تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹرطوفان کی ہرحرکت پرنظررکھے ہوئے ہے اورآئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔