شاہ فیصل ایف سی نے یوتھ اسٹار کو 1-0 سے ہرا کر معرکہ حق جشن آزادی فٹ بال میچ جیت لیا

اتوار 17 اگست 2025 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء) عباسی فائونڈیشن کے تعاون سے ہپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر چار میں معرکہ حق جشن آزادی فٹ بال میچ میں شاہ فیصل ایف سی نے یوتھ اسٹار کو 1-0 سے ہرا کر معرکہ حق جشن آزادی فٹ بال میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

عباسی فائونڈیشن کے چیئرمین، سینئر مسلم لیگی رہنما اعجاز عباسی مہمان خصوصی تھے۔ کھیل کے وقفے کے دوران اعجاز عباسی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر اکرام اللہ، متین خان اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور جونیئر کھلاڑیوں میں قومی پرچم تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :