نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا ،ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ

اتوار 17 اگست 2025 17:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر اورنگزیب نے نارووال میں کوڈ ریڈ ایکٹو کر دیا اور ضلع بھر کے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ضلع بھر میں تمام مقامات پر ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت نالہ بئیں 19606 کیوسک،نالہ اوج 17000 ،نالہ بسنتر 2908 کیوسک بہائو ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

نالہ ڈیک کنگرہ کے مقام پر بہا ئو8613 کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔ راوی کوٹ نیناں مقام پر بہا ئو43600 کیوسک۔ راوی جسڑ مقام پر بہا ئو29900 کیوسک ہے ۔ ضلع بھر میں 12 ریسکیو پوسٹیں قائم اور ریسکیو جوان ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگ زیب نے عوام سے گزارش ہے کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں ندی نالوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :