اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کا بازار کا اچانک دورہ ، مختلف دکانوں میں نرخ نامے چیک کئے

اتوار 17 اگست 2025 17:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی عبدالرازق ترین نے ہرنائی بازار کا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے مختلف دکانوں میں نرخ نامے چیک کئے اور ریٹ معلوم کئے، گران فروشی پر مختلف دکانداروں کو جرمانہ کیا ، ایک دکان کو سیل کرکے دکاندار کو گرفتار کرلیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دکاندار سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرے گا ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے کہا، زائد المعیاد اور غیر معیاری چیزوں کی فروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، دکانوں اور بازار کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے کہا ، تمام دکاندار سرکاری نرخ نامے کو اپنے دکانوں کے کسی واضح جگہ پر چسپاں کرے، اور خاص کر آٹے کی قیمت کے مطابق روٹی کی وزن اور قیمت کا خاص خیال رکھا جائے ، انہوں نے کہا ، عوامی مفاد کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی وقتاً فوقتاً بازار کا دورہ کرے گی ، جو بھی من مانی کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، جرمانہ کے ساتھ حوالات میں بھی بند کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :