سول ڈیفنس کے افسران و رضاکاروں کی بونیر میں امدادی کارروائیوں میں شرکت

اتوار 17 اگست 2025 17:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے احکامات پر سول ڈیفنس افسر پشاور کے ہمراہ بڑی تعداد میں رضاکاروں نے بونیر میں امدادی کارروائیوں میں شرکت کی۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا، ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس افیسر پشاور نے اپنے ہمراہ لایا گیا امدادی سامان، جس میں کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں، متاثرہ مقامی آبادی میں تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس کے افسران، انسٹرکشنل اسٹاف اور رضاکاروں نے متاثرہ علاقے میں فرسٹ ایڈ، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے موقع پر جاری کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کی اور رضاکاروں کے جذبۂ خدمت، محنت اور مثالی عزم کو سراہتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضاکار اور افسران کسی بھی مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :