ذ* فیصل آباد،حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

اتوار 17 اگست 2025 17:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی‘ آن لا ئن کے مطا بق گھریلو ومعاشی حالات سے دل برداشتہ 22سالہ نوجوان کاشف ولد شفیق نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔