گارڈن ٹاؤن میں خاتون پر تشدد ،تین ملزمان گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) گارڈن ٹاؤن میں خاتون پر تشدد کے واقعے میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

سی پی او کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا ۔

سی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس کمزور طبقات، خواجہ سراؤں، خواتین اور بچوں کے حقوق کی محافظ ہے اور عوام کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔