سی ٹی ڈی ریجنل آفس آفیسر ،ایف اے کی طالبہ کو موبائل پر دھمکیاں دینے کا معاملہ

وارداتوں کی جھوٹی اطلاعات دینے پر سات کالر گرفتار مقدمات درج

اتوار 17 اگست 2025 18:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پولیس فتح شیر نے سی ٹی ڈی ریجنل آفس کے اے ایس ائی غلام حسین کو ٹیلی فون پر اوروٹس ایپ گروپ میں قتل کی دھمکیاں دینے اور لوکیشن ٹریس کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ارسلان علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملز م کافی عرصہ سے سی ٹی ڈی آفیسر کو دھمکیاں دے رہا تھا ۔چک 91نو ایل میں محنت کش سعید احمد کی بیٹی ایف اے کی طالبہ کومل کو موبائل فون پر غلام معین الدین پپو کی طرف سے ہراساںمو با ئل فون پر غیر اخلاقی تہمتیں لگا کر عزت و آبرو کو مجروح کرنے کی دھمکیاں دینے اور شادی کی خواہش پوری نہ کرنے پر بلیک میل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس ہڑپہ نے واردات کی جھوٹی اطلاع موبا ئل پر دینے پر نوید نائی کو چک 3دس ایل سے محمد منظورپو لیس آفیسر نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

چک 26 گیارہ ایل میں محمد افضل تھانیدار نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر مدثر گجر کو گرفتار کر لیا ملزم نے ڈکیتی کی اطلاع دی جو جھوٹی پائی گئی۔ چک 15گیارہ ایل میں واردات کی جھوٹی اطلاع موبائل پرد ے کر مخالف کوگرفتار کرانے کے چکر میں محمد عثمان مغل کو پولیس نے پکڑ لیا۔

چک 110 سات آر میںصدر چیچہ وطنی کے تھا نیدار محمد زبیر نواز نے مو بائل فون پرچوری کی جھوٹی طرح دینے پرکا لر محمد جاوید کو گرفتار کر لیا جبکہ چوری کی واردات نہ ہوئی تھی۔ چک نمبر 10 چودہ ایل میں محمد آصف نو ازپولیس آفیسر نے اللہ بخش کا لر کو ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کر لیا ملزم اپنے مخالف کو گرفتار کروانا چاہتا تھا۔ پولیس فتح شیر، ڈیرہ رحیم، صدر چیچہ وطنی ،غازی آباد اور کسو والنے سات مقدمات25,29 ٹیلی گراف ایکٹ 427,182ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اور گرفتار سات ملزموں کو حوالات میں بند کر دیا۔