عوام ایکسپریس ڈی ریلمنٹ، فیڈرل انسپکٹر آف ریلویز 19 اور 20 اگست کو انکوائری کریں گے

اتوار 17 اگست 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز عامر نثار چودھری گزشتہ روز عوام ایکسپریس کی ہونے والی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے 19اور20اگست کو ڈی ایس آفس ملتان کے کمیٹی روم میں انکوائری کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق انکوائری کا آغاز صبح نو بجے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس دوران فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز حادثہ کے حوالے سے کسی طرح کی بھی اطلاع رکھنے والے شخص سے ملاقات کے لیے دستیاب ہوں گے۔ عامر نثار چودھری نے کہا ہے کہ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انکوائری کے سلسلہ میں تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا اور کسی بھی دبا وکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :