اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے مختلف بینچ تشکیل

جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحق خان پر مشتمل بینچ کمرشل مقدمات کی سماعت کریگا،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 17 اگست 2025 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے سپیشل اور لارجر بنچ تشکیل دے دئیے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحق خان پر مشتمل بینچ کمرشل مقدمات کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح، کمپنیز ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے، اس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہوں گے۔تعلیمی اداروں سے متعلق مقدمات کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کا بینچ کرے گا،جبکہ فائننشل انسٹی ٹیوشن آرڈیننس کے تحت دائر مقدمات کیلئے بھی ایک سپیشل بینچ بنایا گیا ہے جس میں جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔