نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا افسر راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغوا

سب انسپکٹر صارم علی خان مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے دفتر سے نکلا تھا

اتوار 17 اگست 2025 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)راولپنڈی سے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسر کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے دفتر سے نکلا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15اگست کو گھر سے دفتر کیلئے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی ہے۔بھائی نے مقدمے میں بتایا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔