منی پور، تین خواتین سمیت پانچ افراد گرفتار

اتوار 17 اگست 2025 23:30

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں فورسز اہلکاروں نے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے ضلع تھوبل کے علاقے لنگتھبل کھنو سے کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (تائیبنگنبہ) کی تین خواتین سمیت5 آزادی پسند کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔یا د ہے کہ منی پور مئی 2023سے تشدد کی زد میں ہے ۔ ریاست میں میتی (ہندو) اور کوکی(عیسائی)قبائل کے درمیان سخت کشیدگی چل رہی ہے۔ریاست میں اب تک ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت تھی ۔ ریاست کی سنگین صورتحال کی وجہ سے رواں برس فروری میں یہاں صدر راج نافذ کیا گیا۔