چین نے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹس کا گروپ خلا میں بھیج دیا

پیر 18 اگست 2025 11:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) چین نے صوبہ شانشی کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹس کا گروپ خلا میں بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ سیٹلائٹ گروپ انٹرنیٹ برج بنانے کے لیے استعمال کیاجائے گاجسے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 15 منٹ پر ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ، جو کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کا 590ویں مشن ہے۔