12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کرینگے

پیر 18 اگست 2025 13:16

12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کریں گے۔ اگر رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کا چاند24اگست کو نظر آنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس ترتیب سے 12ربیع الاول عید میلاد النبیﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی اوراس روز ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے ،6ستمبر کو ہفتہ اور7ستمبر کو اتوار کی تعطیلات کے ساتھ ملازمین تین چھٹیاں منائیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز ڈیوٹی مکمل کر کے آبائی علاقوں کو روانگی کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔