میانمار میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 28 دسمبر کو ہو گا

پیر 18 اگست 2025 14:53

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) میانمار میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد رواں سال28 دسمبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یونین الیکشن کمیشن نے پیر کو آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لئے 28 دسمبر کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعد کے مراحل کی تاریخوں کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔