لاہور ہائیکورٹ ،منشیات کے مقدمےمیں نامزد ملزم محمد غنی کی درخواست ضمانت منظور

پیر 18 اگست 2025 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد غنی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی جانب سے وقوعہ کی کوئی ویڈیو شہادت پیش نہیں کی گئی جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی چاقو سے حملہ ثابت نہیں ہوتا، بغیر ٹھوس ثبوت کے کسی شہری کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔