ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

ملزمان ڈی آئی خان ہائی وے پر ایک ٹرک کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی

پیر 18 اگست 2025 15:27

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے ڈی آئی خان ہائی وے پر ایک ٹرک کو لوٹ رہے تھے کہ لکی مروت تھانہ پیزو پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں ڈاکوو?ں نے پولیس کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی اپنی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر مؤثر جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ تھمنے کے بعد سرچ آپریشن میں 4 ملزمان مردہ حالت میں پائے گئے۔مرنے والوں کی شناخت شاہ زیب، قیوم، شاہد الرحمن اور اسامہ کے ناموں سے ہوئی، جائے وقوعہ سے 2 کلاشنکوف، ایک ریپیٹر اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی اور زخمی حالت میں فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔