شہر بھر میں تجاوزات کے حوالے سے سروے مکمل

پیر 18 اگست 2025 16:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پیرا فورس نے شہر بھر میں کی جانے والی تجاوزات کے حوالے سے سروے کا کام مکمل کر لیا ہے اور ان تجاوزات کو مسمار کرنے کے لیے جلد کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں مختلف بازاروں قریبی آبادیوں میں جن لوگوں نے تجاوزات کی ہوئی ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ از خود تجاوزات کو ختم کر لیں وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قائم شدہ تجاوزات کو بلڈوز کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر میں مختلف اوقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے گئے مگر جونہی آپریشن ختم ہوتا تھا لوگ پھر تجاوزات کر لیتے تھے ۔اب حکومت پنجاب نے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے لیے صوبہ بھر میں پیرا فورس قائم کر دی ہے جس نے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ سرگودھا میں بھی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے پیرافورس متحرک ہو چکی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے از خود تجاوزات کو مسمار کر لیں وگرنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :