روس ، فیکٹری میں آتشزدگی سے اموات 20 ہو گئیں ، 134 زخمی

پیر 18 اگست 2025 17:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)روس کے وسطی ریجن ریازان کے ضلع شیلووسکی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجہ اموات کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی جبکہ 134 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 134 زخمی افراد میں سے 31 مریض ریازان اور ماسکو کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جائے حادثہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :