لکی مروت،پولیس سے مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک

پیر 18 اگست 2025 17:14

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)لکی مروت میں پولیس سے مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں نجی اسکول کے پرنسپل کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا، گاڑیوں کو لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکو مارے گئے۔پولیس حکام کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان 35 منٹ تک مقابلہ جاری رہاادھر جنوبی وزیرستان میں نجی اسکول کے پرنسپل کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔