بالاکوٹ، طوفانی بارش کے باعث بھنگیاں نالہ ایم این جے روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی، 4 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

پیر 18 اگست 2025 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) طوفانی بارش کے باعث بھنگیاں نالہ ایم این جے روڈ پر سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ شدید بارش کے باعث سیاحوں کی گاڑی نالے میں پھنس گئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 افرد کو کو بحفاظت نکال لیا۔ بعد ازاں گاڑی کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ٹی ایم اے مشینری کے ذریعے روڈ کلیئر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :