Live Updates

پشاور، دو گھنٹے کی بارش سے نالے ابل پڑے اور سڑکیں جھیل بن گئیں

پیر 18 اگست 2025 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پشاور میں دو گھنٹے کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش کا پانی نالوں میں بھر جانے سے گندگی ابل کر سڑکوں پر آ گئی، جبکہ سڑکیں جھیل بن گئی ہیں۔ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

(جاری ہے)

پشاور کے مرکزی علاقے صدر بازار ، ہشتنگری اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا، گاڑیوں کا گزر مشکل اور پیدل آ نے جانے والوں کو شیدید ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ڈبلیو ایس ایس پی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی نکاس آب کے ناقص انتظام اور کارکردگی اس دو گھنٹے کی بارش نے کھول کر رکھ دی، بارش کا پانی اس دوران بازاروں سے ہوتا ہوا گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ اس دوران عملہ صفائی اپنے تئیں سڑکوں اور گلی محلوں میں گھڑے پانی کو نکالنے میں مصروف ہے لیکن اب تک کی ان کی کارکردگی حکومت سمیت عوام پر بھی آشکار ہو گئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :