آرپی اوملتان کا اپنے دورتعیناتی میں اپیلوں کے فیصلے کرنے کاریکارڈقائم

پیر 18 اگست 2025 17:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نےاپیلوں کے فیصلے کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آر پی او نے اب تک 9442 اپیلوں کی سماعت کر کے پولیس فورس کے اہلکاروں کو انصاف فراہم کیا، جو گزشتہ 19 برسوں کے دوران تعینات 21 آر پی اوز کی مجموعی کارکردگی سے بھی بڑھ کر ہے۔ترجمان ریجنل پولیس کے مطابق آر پی او ملتان نے کہا کہ اپیلوں کے فیصلے ان کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ عمل نہ صرف انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہے بلکہ فورس کے حوصلے کو بلند کرنے اور ان کے اعتماد کی بحالی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپیلوں میں زیادہ تر ایسے کیسز تھے جن میں اہلکاروں کو معمولی غلطیوں یا غیرارادی کوتاہیوں پرسخت سزائیں دی گئی تھیں۔ ان کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لے کرجہاں ضروری ہوا ریلیف دیا گیا تاکہ فورس کے اندرمثبت اورشفاف ماحول قائم ہوسکے۔ترجمان نے بتایا کہ آر پی اوکی جانب سے اپیلوں کے فیصلوں کا یہ مؤثراو شفاف عمل فورس کے اندر انصاف اوراعتماد کی ایک نئی مثال بن چکا ہے، جس سے پولیس کا مورال بلند اور قانون کی بالادستی کا عملی ثبوت فراہم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :