کراچی کے صحافی بڑی تعداد میں خاور حسین کے آبائی گاوں پہنچ گئی

صحافیوں کے وفد نے خاور حسین کیس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارا جاوید سے بھی ملاقات کی

پیر 18 اگست 2025 17:34

کراچی کے صحافی بڑی تعداد میں خاور حسین کے آبائی گاوں پہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)کراچی کے صحافی بڑی تعداد میں خاور حسین کے آبائی گاوں پہنچ گئی۔صحافیوں کی خاور حسین کے والد سے تعزیت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

(جاری ہے)

وفد میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ،کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری و سیکریٹری ریحان چشتی ،سابق صدر و سیکریٹری کے یو جے خلیل احمد ناصر ، نعمت خان ،سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی ، ثاقب صغیر ،منصور قریشی ، زین علی ,فیاض یونس شامل تھے ۔

صحافیوں کے وفد نے خاور حسین کیس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارا جاوید سے بھی ملاقات کی ۔وفد نے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان، ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی عابد آزاد اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :