ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن،250 سے زائد ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور

پیر 18 اگست 2025 17:21

ریلوے اسٹیشن لاہور پر ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن،250 سے زائد ورکرز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے معیاری انتظامات کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان بھر سے آنے والے مسافروں کو صاف، خوشگوار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ریلوے اسٹیشن لاہور کے اندرونی حصوں، پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اطراف کے علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن لاہور سے ملحقہ علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی پر 250 سے زائد عملہ تعینات ہے۔بہترین صفائی سہولیات کیلئے نو لکھا، ریلوے روڈ،بادامی باغ،لاری اڈہ پر مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ اور واشنگ کاعمل مکمل کیا گیا جبکہ برانڈ رتھ روڈ،میکلوڈ روڈ ،نکلسن روڈ اور دل محمد روڈ پر بھی صفائی ٹیمیں فرائض کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں۔ان تمام علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139 پر رابط کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔