جے یو آئی کا کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

پیر 18 اگست 2025 17:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) جے یو آئی کا کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی جلوس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی کی قیادت میں جامع مسجد ٹھل سے نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان و شہریوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی امروٹی چوک پہنچی جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر مفتی عبدالشکور کھوسو، سید عبدالباسط شاہ، عبدالقادر چنہ، مولانا عبد الوحید بروہی، حاجی محمد عباس بنگلانی، اسداللہ حیدری، مولانا تاج محمود بھٹی، ایڈووکیٹ انیس الرحمن سومرو، منصور احمد رند، محمد الیاس بروہی، میر حسن برڑو، مولانا عبدالرزاق بنگلانی، عرفان علی، مولانا غلام حیدر پٹھان، ثناء اللہ کھوسو اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی زرعی زمینوں کو کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کرنا صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے مقامی آبادگاروں کو نظرانداز کرکے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو زمینیں دینا کسانوں کا معاشی قتل ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ زمینیں سندھ کے آبادگاروں کو دی جائیں اور حکومت ان کسانوں کو بجلی، پانی، بیج اور دیگر سہولیات فراہم کرے تاکہ مقامی سطح پر بہتر پیداوار حاصل ہو سکے اور سندھ کے عوام خوشحال ہوں۔