سی پی او ملتان کی کھلی کچری، شہریوں کے مسائل سن کر فوری ازالہ کے احکامات

پیر 18 اگست 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) سنٹرل پولیس آفیسر(سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگرنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل سے سی پی اوملتان کوآگاہ کیا،جنہیں توجہ سے سننے کے بعد سی پی او نےموقع پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تمام شکایات اورمسا ئل کو میرٹ پر فوری حل کیا جائے۔

اس موقع پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے شہریوں کو یقین دلایا کہ انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ہر شہری کو اس کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں، اور اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے مسائل سننے اور فوری کارروائی کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہارکیا اورسی پی اوملتان کے اقدام کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :