Live Updates

ملتان، ٹریفک حادثے اور دیوار گرنے کے واقع میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122

پیر 18 اگست 2025 18:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) شہر میں دو مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ شیل پمپ رحمان کلی نزد ہیڈ نوبہار کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث سائیکل سوار سے ٹکرا گیا،حادثے میں 18 سالہ علی شان ولد نذیر موقع پر ہی سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم لواحقین نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ایک دوسرا واقعہ ٹاٹے پور سبزی منڈی کے قریب بارش کے باعث ایک گھر کی دیوار گرنے سے پیش آیا،حادثے میں 45 سالہ شاہد اقبال ولد محمد انور شدید زخمی ہوگیا، جس کی بائیں ٹانگ فریکچر ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات