پنجاب میں سکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جسٹس جواد حسن نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

پیر 18 اگست 2025 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پنجاب حکومت کے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس جواد حسن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تین ماہ تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومتی فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس پالیسی کے تحت تعطیلات میں توسیع کی گئی ہی ۔جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ جنگ کے دنوں میں بھی عدالتیں کھلی رہی ہیں، کبھی فوگ کے نام پر اور کبھی گرمی کے نام پر اسکول بند کرنا درست نہیں۔عدالت نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا بچوں کا بنیادی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ والدین بھاری فیسیں بچوں کی تعلیم کے لیے ادا کرتے ہیں۔عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔