ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اجلاس

پیر 18 اگست 2025 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایس ڈی پی او طیب اقبال لقمان خان، صدام حسین ،عابد حسین رند، منیر احمد گرانی، ڈاکٹر حبیب پندرانی ،ڈاکٹر اعجاز علی اور منظور شیرازی سمیت دیگر آفیسر ز نے شرکت کی ، ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے یکم ستمبر سے چار ستمبر تک شروع ہونے والی مہم کے حوالہ سے آگاہ کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ نصیرآباد میں گزشتہ چار مہینوں سے پولیو کے سیمپل کا نیگیٹو زرلٹ آنا خوش آئند بات ہے ، ہمیں اپنی قومی فریضہ کی جہدوجہد کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا تاکہ انسداد پولیو مہم کامیابی حاصل کی جاسکے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے کمیونٹی اور والدین میں حفاظتی ٹیکوں کے متعلق بھی شعور بیدار کیا جائے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :