سندھ ہائی کورٹ بار نے ہمیشہ آمریت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ،راجہ انصاری ایڈوکیٹ

پیر 18 اگست 2025 20:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)لائرز ونگ سندھ کے صدر اور حکومت پاکستان کے ترجمان برائے سندھ راجہ انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ہر عامر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وکلا برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے قید و بند کی صحبتیں برداشت کرنے کے باوجود کبھی پیچھے نہیں ہٹے آج وکلا برادری کی جدوجہد کا ہی ثمر ہے کہ ملک میں جمہوریت پروان پا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر بیرسٹر سرفراز میتلو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیہ میں سید نہال ہاشمی ایڈوکیٹ ،اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ اسلم خٹک ایڈوکیٹ، امجد آصف ایڈوکیٹ،فضل دین ایڈوکیٹ،فیض علی شیراز ایڈوکیٹ،لیگی رہنما راجہ عبداللہ،قاضی زاہد،ہارون رشید سپریم کورٹ بھاگ کے رکن ،نعمت اللہ شاہ ایڈوکیٹ،فرحان شاہ ایڈوکیٹ،ناصر الدین محمود ایڈوکیٹ ،اصف جتوئی ایڈوکیٹ،فضل محمد فایہ،سردار اشفاق جنجوعہ،غلام سرور تنیو،غلام مصطفی ایڈوکیٹ،خرم بھٹی، قیص منصور شیخ،حارث عبدالی ،آصف خان عباسی ایڈوکیٹ،قاضی ایاز ایڈوکیٹ،غیاث الدین ایڈوکیٹ عبدالرزاق شجرہ،زبیر بٹ و دیگر وکلا نے شرکت کی اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر سرفراز میتلو و دیگر وکلا نے راجہ انصاری ایڈوکیٹ کو گلدستے اور ہار پہنائے۔