ملتان پولیس کی سیتل ماڑی میں کارروائی،3 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 18 اگست 2025 21:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان پولیس نے سیتل ماڑی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،جن کے قبضے سے گولیوں سمیت 01 عدد پسٹل 30 بور اور 02 کلو چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کی شناخت راشد ولد ابراہیم اور عمیر ولد سلیم اختر کے نام سے ہوئی جبکہ صابر ولد مختیار کے قبضہ سے چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کو تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے تغلق ٹاؤن اور وہاڑی چوک سے گرفتار کیا گیاگیا، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :