رائے ونڈ میں موسلا دھار بار ش ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم

کروڑوں روپے آمدن دینے والا شہر لاوارث ہو گیا ،شہریوں کا احتجاج

پیر 18 اگست 2025 22:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)رائے ونڈ میں موسلا دھار بار ش ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے رائے ونڈ کو مشینری اور عملہ کی عدم فراہمی ،کروڑوں روپے آمدن دینے والا شہر لاوارث ہو گیا ،شہریوں کا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر اور گردونواح میں چند گھنٹے جاری رہنے والی موسلادھار سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،لیسکو کے فیڈر ٹرپ کرگئے ،میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے سی او یونٹ کو مشینری اور عملہ کی عدم فراہمی سے شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے ،کروڑوں روپے آمد ن دینے والے شہر کو ضلعی انتظامیہ لاہور نے لاوارث چھوڑ رکھا ہے موسم برسات سے قبل نالہ جات اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے سے شہری بارشی اور سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب رہے ہیں،میٹروپولیٹن کارپویشن لاہور کو کروڑوں روپے آمدن دینے والے شہر رائے ونڈ کی عوام کو زندگی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں نکاس آب کیلئے مشینری اور عملہ تک فراہم نہیں کیا جاتا ،سی او یونٹ میں ملازمین صفائی کی تعداد برائے نام ہے ،شہر کے گنجان آباد علاقے موسم برسات میں ڈوبے رہتے ہیں ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد کاٹھیا اور ڈی سی لاہو سید موسیٰ رضا نے رائے ونڈ شہر کا دورہ تک نہیں کیا شہری ذہنی کرب کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں نکاس آب کے نظام کی بحالی کیلئے احکامات جاری کریں ۔