ًبی سی بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے، ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ

پیر 18 اگست 2025 20:50

nکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ بی سی بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے جوان اپنے فرائض کی ادائیگی کو بہتر انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔ آفیسران اور جوانوں نے ہمیشہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے پی ایس پی محمد ادریس کے مطالیاتی دورہ بی سی کے ہیڈ کوارٹر بدر لائن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شاد ابن مسیح،SSP ہیڈ کوارٹرز عاطف سلیم عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے نیشنل پولیس اکیڈیمی محمد ادریس کو بلوچستان کانسٹیبلری کی ڈپلائمنٹ ، ڈیوٹی اور مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

اور اس دوران سیکورٹی و دیگر اہم معاملات زیر بحث آئے۔ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔ہیڈ کوارٹر بدر لائن اور نئی تعمیر شدہ بلوچستان کانسٹیبلری کی بلڈ نگ وسویٹ ہوم کا دورہ کروایا جس کو بے حد سر ہایاگیا ۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ بی سی کا بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے اہم کردار ہے فورس ہمہ وقت امن کے قیام کیلئے الرٹ ہے۔

فرائض کی بجا آوری اور امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ فورس کے آفیسران اور جوانوں نے فرائض کی بجا آوری کی حلف اٹھا رکھے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔جوانوں کو دور جدید کے تقاضو ں کے مطابق سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور کئی پر کام جاری ہے جس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ آخر میں ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے ایڈیشنل IIGP کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس صاحب کو بلوچستان کانسٹیبلری کی یاد گار شیلڈ پیش کی