جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے علاقوں کے ڈاکخانوں میں گزشتہ چار ماہ سے یوٹیلیٹی بلز جمع نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار

پیر 18 اگست 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحید ی مولانا سعید احمد مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ مولانا محمد اکبر مینگل مولانا مفتی محمد رضا خان مولانا محمد عثمان پرکانی مولانا حافظ احمد جان ساسولی مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حاجی محمد عسی مولانا عبدالمجید امین جان رند ملک روز الدین کاکڑ نصیب اللہ اغا ایڈوکیٹ عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کویٹہ کے صدرحافظ حبیب الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ نے ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے علاقوں کے ڈاکخانوں میں گزشتہ چار ماہ سے یوٹیلیٹی بلز جمع نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اس صورتحال کے باعث ہزاروں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں انہیں کرایہ کی مد میں سینکڑوں روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں اور بازاروں تک آمدورفت میں گھنٹوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ضلع کوئٹہ یہ عمل ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے علاقے عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندگی کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے علاقے کے مکینوں کو اس صورتحال نے سخت مشکل اور مشقت میں ڈال رکھا ہے، جو کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور یوٹیلیٹی بلز کی بروقت ادائیگی کے لیے سہولیات کی عدم فراہمی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے یہ مسئلہ نہ صرف شہریوں کے مالی بوجھ میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہزارگنجی، سریاب ملز اور برمہ ہوٹل کے ڈاکخانوں میں یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے کی سہولت فوری طور پر بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر، جمیعت علماء اسلام کوئٹہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کویٹہ کا ایک نمایندہ وفد ڈاکہ خانہ کے سرپراہ سعداللہ کاکڑ سے ملاقات کریں گے ہزار گنجی سریاب مل برمہ ہوٹل کے عوام کو درپیش مشکلات سے اگاہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات جہد وجہد کو جاری رکھیں گے عوامی مسائل پر کسی کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے