نجی حج کوٹہ تقسیم کیخلاف درخواست، وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 18 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی حج کوٹہ کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت عالیہ نے وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، وکلا درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زریعے کوٹہ کی تقسیم غیر قانونی ہے۔

سال 2025 میں حج سے رہ جانے والے حاجیوں کو 2026 میں ترجیح دی جائے،نجی حج کوٹہ 50 فیصد پر بحال کیا جائے، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو انتظامی امور سے الگ رکھا جائے۔درخواست گزار وکلاء نے کہا کہ وفاقی حکومت حج و عمرہ ریگولیشنز ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی کررہی ہے، عدالت عالیہ نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔