Live Updates

پاکستان میں رواں مالی سال شرح سود میں کم از کم 100 بیسس پوائنٹس کمی متوقع ہے، بلوم برگ

بلوم برگ نے پچھلے سروے میں پالیسی ریٹ 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی تھی

پیر 18 اگست 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)بلومبرگ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال شرح سود میں کم از کم 100 بیسز پوائنٹس کی کمی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال مہنگائی اوسطا 6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود میں 250 بیسز پوائنٹس کمی کی گنجائش ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مہنگائی، آؤٹ پٹ گیپ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دیکھتے ہوئے 100 بیسز پوانٹ کمی متوقع ہے۔ بلوم برگ نے پچھلیسروے میں پالیسی ریٹ 11 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔جے پی مورگن کے مطابق اس سال شرح سود میں 300 فیصد کمی کا امکان ہے، پالیسی ریٹ 11 سے کم ہو کر 8 فیصد تک جا سکتا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات