‘چنیوٹ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ،47 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 97 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

۳صفائی کے ناقص انتظامات،ممنوع چائنیز سالٹ اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر فوڈ پوائنٹ کو بھاری جرمانہ عائد

پیر 18 اگست 2025 22:20

Hچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ٹیموں نی47 دودھ بردار گاڑیوں سمیت 97 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اورصفائی کے ناقص انتظامات،ممنوع چائنیز سالٹ اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملازمین کے میڈیکلز بھی عدم موجود پائے گئے،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 57ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔3کلو ایکسپائر اشیاء کو برآمد کر کے تلف کیاگیا،دودھ کے سیمپل ناقص پائے جانے پر ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے واضح کیا کہ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف لگاتار کارروائیاں جاری رہیں گی