ں* فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

70سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار

پیر 18 اگست 2025 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 70سے زائد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسا ئیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے ،آن لا ئن کے مطا بق جھال خانوآنہ چوک میں طیب اکرم سے جھپٹا مار کر فون‘ مدینہ ٹائون کے ولید طارق سے نقدی‘ فون‘ 208رب کے ساجد محمود سے نقدی‘ فون‘ حسن پورہ کے ظہور احمد سے 25ہزار‘ فون‘ اسلامیہ پارک کے نجیب الله سے 38ہزار‘ فون چھین لیا‘ چباں روڈ پر عقیل احمد کی ڈائنگ فیکٹری سے ساڑھے 8لاکھ کا کپڑا چوری‘ ملک پور کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان چوری‘ سرکل کلب کے عمار شفیق کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری‘ 100ج ب کے مبشر حسین سے نقدی‘ فون‘ 202رب بھائی والہ کے ساحل سے 20ہزار‘ کلائی گھڑی‘ 156رب کے خالق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 160رب کے قمر الزمان کی حویلی سے 4لاکھ کا سامان چوری‘ کینال کالونی کے صہیب سے نقدی‘ فون‘ جھنگ بازار کے قریب قیوم سے 34ہزار‘ فون‘ انصاری پارک کے قریب شیر محمد سے نقدی‘ فون‘ بائو والہ کے شرافت علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ یاماہا چوک کے قریب عمیر خان سے نقدی‘ فون‘ سلطان ٹائون کے محمد سلطان سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ امین پارک کے اعجاز کے گھر سے زیورات‘ نقدی چوری‘ ارشد ٹائون کے خادم حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان چوری‘ سمندری روڈ پر کاشف سے 30ہزار‘ فون‘ مراد کالونی کے انجم اسحاق سے نقدی‘ فون‘ مظفر کالونی کے راشد سے نقدی‘ فون‘ 269رب کے الله دتہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ 263رب کے عباس علی سے نقدی‘ فون‘ 246رب کے نواز کی حویلی سے مویشی چوری‘ 209رب کے عاطف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 209رب کے علی رضا کی فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کو باندھ کر نقدی‘ سامان لوٹ لیا‘ 70ج ب کے محمد معصوم کے ڈیرہ سے مویشی‘ 68ج ب کے الله دتہ سے 50ہزار‘ فون‘ سبزی منڈی کے قریب عثمان سے 70ہزار وفون‘ 612گ ب کے بلال لیاقت سے 10ہزار‘ فون‘ 452گ ب کے اکرام سے 30ہزار‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے عمران کی دکان سے 70ہزار‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے اعجاز احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ قصبہ سمندری کے قریب سونیا شہزادی سے جھپٹا مار کر فون‘ 437گ ب کے ندیم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 196گ ب کے حماد کے گھر سے سولر پلیٹس‘ سلونی جھال کے قریب صابر سے دو لاکھ چھین لیے‘ واٹر ورکس جڑانوالہ کے ارسلان سے نقدی‘ فون‘ 106گ ب کے شہزاد سے 68ہزار‘ فون‘ 54گ ب کے کاشف علی سے 36ہزار‘ فون‘ 27گ ب کے عرفان سے سوا لاکھ‘ فون‘ 381گ ب کے راحت اقبال سے 60ہزار‘ فون‘ 263گ ب کے ظفر اقبال سے 50ہزار‘ فون‘ مکوآنہ کے سجاد سے نقدی‘ فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چن ون روڈ پر امجد حسین‘ رابعہ میموریل ہسپتال کے باہر سے ناصر علی کی موٹر سائیکل،گٹ والا پارک کے عرفان‘ نشاط آباد کے ریاض احمد‘ قائداعظم پارک کے بلال سرور‘ ضلع کچہری سے عون عظیم‘ علی ہائوسنگ کالونی کے شہزادہ رفیع‘ گلبرگ سٹی کے حمزہ منظور‘ رضا ٹائون کے اظہر علی‘ جھنگ روڈ پر فیضان حفیظ‘ آئیڈیل بیکری سمن آباد کے راشد‘ 424گ ب کے امجد علی‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے اسد‘ 542گ ب کے احمد یار‘ گڑھ فتح شاہ کے ندیم‘ ریلوے اسٹیشن جڑانوالہ کے محمود احمد‘ 39گ ب کے آصف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی