Live Updates

ضلع کچھی میں موسلادھار بارش، کوئٹہ سبی شاہراہ بندہوگئی

بارش سے بولان ندی میں سیلابی ریلہ آیا جس سے بی بی نانی پل کو نقصان پہنچا ہے‘حکام

منگل 19 اگست 2025 11:50

کچھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)بلوچستان کے ضلع کچھی میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ سبی شاہراہ بند ہوگئی۔بارش سے بولان ندی میں سیلابی ریلہ آیا جس سے بی بی نانی پل کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق بی بی نانی کے مقام پر کوئٹہ سبی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا ہے کہ مسافر کوئٹہ سے سبی کے لیے سفر نہ کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات