اعلی وثانوی تعلیمی بورڈ کلاس نہم کے نتائج کا اعلان (کل)20اگست کو کرے گا

منگل 19 اگست 2025 11:56

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) اعلی وثانوی تعلیمی بورڈفیصل آباد کلاس نہم(میٹرک پارٹ ون)سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان(کل) 20اگست بدھ کو کرے گا۔

(جاری ہے)

اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودہا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی، لاہور سمیت صوبہ کے تمام تعلیمی بورڈز کلاس نہم کے نتائج کا اعلان بدھ کو بیک وقت صبح 10 بجے کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نتائج انتہائی احتیاط سے مرتب کئے گئے ہیں تاکہ ان میں کسی بھی قسم کی غلطی کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کے اعلان کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے امتحان دینے والے تمام طلبا و طالبات کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔