فیسکو صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری

منگل 19 اگست 2025 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر نے کہا کہ فیسکو صارفین کے مسائل کے حل کیلئے ریجن کے تمام شہروں میں کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں فرائض میں غفلت برتنے والے فیسکو افسران و ملازمین کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں لہٰذا فیسکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران صارفین کے مسائل کے حل کوفوقیت دیں کیونکہ صارفین فیسکو کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کو بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام آپریشن سٹاف صارفین کی ٹیلیفون کالز کو فوری اٹینڈ کریں اوروزارت توانائی کی ہدایت پر دن گیارہ سے دوپہر ایک بجے تک ہونے والی کھلی کچہریوں میں صارفین کو درپیش مسائل کو نہ صرف تحمل سے سنیں بلکہ ان کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے مسائل کو نظر انداز اور ان سے حسن سلوک سے پیش نہ آنیوالے افسران و سٹاف سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :