بزنس کمیونٹی ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر جدوجہد کرے گی،صدر فیصل آباد چیمبر

منگل 19 اگست 2025 14:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کی مشترکہ میراث ہے لہٰذا بزنس کمیونٹی اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر جدوجہد کرے گی۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے نام پر قائم اس وطن عزیز کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بزنس کمیونٹی کی طرف سے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے۔ انہوں نے قوم سے بھی استدعا کی کہ وہ نفرتیں اور کدورتیں ختم کرکے ترقی کے ایک نئے باب کا آٖغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں، پاکستان ہماری شناخت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمار ے دل دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو قدرتی آفات کے دوران بھی کلیدی کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔