سٹی ٹریفک پولیس نے غلط پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا

منگل 19 اگست 2025 15:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادناصر جاویدکی خصوصی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس نے شہرمیں غلط پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہتر بہاؤ اور حادثات کی روک تھام کیلئے بھی بھر پور اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی اوکے ترجمان نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام ٹریفک سیکٹرز میں تجاوزات اور غلط پارکنگ کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے اشتراک سے آپریشنز کئے جارہے ہیں لہٰذا شہری سڑکوں پر ایسی مستقل اور عارضی رکاوٹیں مت پیدا کریں جو ٹریفک کے بہاؤ کیلئے مسائل پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی او سیکٹر انچارجز کی جانب سے کی جانیوالی تمام کارروائیوں کا خودروزانہ کی بنیا دپر جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ٹریفک سیکٹر جڑانوالہ، گلبرگ، سمن آباد، عبداللہ پور، پیپلز کالونی، سرگودھا روڈ، ملت ٹاؤن کے علاوہ سول لائن سمیت ضلع بھر میں کارروائیاں عمل میں لائی جار ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظم ٹریفک کسی بھی معاشرہ کے بہتر رویوں کی عکاسی کرتی ہے لہٰذا شہری لائن و لین اور ڈسپلن کو اپنائیں اورٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف بلا امتیازسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :