شہدادپور میں پولیس مقابلوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

منگل 19 اگست 2025 15:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) شہدادپور میں 2 پولیس مقابلوں کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی وارث جٹ انچارج پی پی جٹیا معمول کے گشت پر تھے کہ بیرانی روڈ ڈیتھا واٹر کے قریب 3 مشکوک مسلح افراد کو پولیس نے روکا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں ملزم ایاز ساند کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس 12 بور ریپیٹر برآمد کر لیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی علی نواز ببر معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران گودام لنک روڈ کے قریب 3 مسلح افراد کو روکنے پر فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد ملزم قاسم رند کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد ہوا جبکہ اس کے2 ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :