سینیٹ اجلاس،قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کی توسیع کی تحریک منظور

منگل 19 اگست 2025 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 ایام کی توسیع کی تحریک منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے تحریک پیش کی کہ یونیورسٹی آف بزنس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے لئے قانون وضع کرنے کا بل جو 17 فروری 2025 کو سینیٹر عبدالشکور خان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا اس پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 16 اگست سے 60 کی توسیع دی جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تحریک ایوان میں پیش کی جس کو منظور کرلیا گیا۔\932