لیسکو نے یکم جولائی سے 15 اگست تک 13,393 نادہندگان سے 62 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کی ر یکو ری کرلی،ترجمان

منگل 19 اگست 2025 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بقایا جات کی وصولی کے لیے جاری مہم پر کام جا ری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق یکم جولائی سے 15 اگست 2025 تک لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 13,393 نادہندگان سے 62 کروڑ 38 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے جن میں سے 9351 رننگ نادہندگان سے 46 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 4042 منقطع نادہندگان سے 15 کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار روپے وصول کیے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف سرکلز میں بقایا جات کی وصولی کچھ یوں رہی، ناردرن سرکل میں 754 نادہندگان سے 7 کروڑ 80 لاکھ 90 ہزار روپے، سنٹرل سرکل میں 2411 نادہندگان سے 12 کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار روپے، ایسٹرن سرکل میں 1346 نادہندگان سے 9 کروڑ 64 لا کھ سے زائد کی ر یکو ری، اوکاڑہ سرکل میں 1080 نادہندگان سے 4 کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار روپے، سدرن سرکل میں 686 نادہندگان سے2 کروڑ 75 لاکھ سے زا ئد کی ر یکو ری، شیخوپورہ سرکل میں 233 نادہندگان سے 70 لاکھ سے زا ئد کی ر یکوری ، قصور سرکل میں 6179 نادہندگان سے22 کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار روپے، ننکانہ سرکل میں 702 نادہندگان سے 1 کروڑ 41 لاکھ سے زا ئد وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی لیسکو کی مالی استحکام اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بقایا جات کی ادائیگی ہر شہری کا قومی فریضہ ہے، نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :