پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال پر کریک ڈائون، متعدد گاڑیاں ضبط

منگل 19 اگست 2025 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کے استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا گیا۔حکام کے مطابق اس کارروائی میں متعدد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا، مقدمات درج کئے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اب تک 1011گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، 978ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا اور 207گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں، اس کے علاوہ 187ایل پی جی سلنڈرز بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے اور اس پر سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :