ایوان بالا نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2025 کی میعاد میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی

منگل 19 اگست 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ایوان بالا نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2025 کی میعاد میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیراگراف (الف) کے ذیلی پیراگراف 2جملہ شرطیہ کے تحت کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2025 (آرڈیننس نمبر سوئم بابت 2025) کی میعاد میں 30 اگست 2025 سے مزید 120 دن کے لئے توسیع دی جائے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے اس کی مخالفت نہیں کی گئی جس کے بعد چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔